Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
آوارہ بلیوں کے مسیحا- ڈاکٹر مسرور پیرزادہ
29/05/2024 Duration: 10minبے زبان جانوروں سے لازوال محبت کرنے والوں کی آپ نے کئی داستانیں سن رکھی ہوں گی لیکن آج ہم جن دو افراد سے آپ کی ملاقات کروا رہے ہیں اُن کی کہانی بے مثال محبت ، رحم دلی اور احساس کی وہ مثال ہے جس کے بارے میں ہم شایَد سوچ ہی سکتے ہیں۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلین والی بال ٹیم تاریخ میں پہلی بار پاکستان پہنچ گئی
29/05/2024 Duration: 15minآسٹریلین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی اور ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی کبڈی ٹیم پر پابندی لگا دی۔
-
نیوز فلیش:28 مئی 2024:ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈر نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے
28/05/2024 Duration: 03minوزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پی این جی کو مشکل وقت میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے اردوخبریں
-
Australia’s coffee culture explained - آسٹریلیا میں کافی، ایک روایت
28/05/2024 Duration: 09minAustralians are coffee-obsessed, so much so that Melbourne is often referred to as the coffee capital of the world. Getting your coffee order right is serious business, so let’s get you ordering coffee like a connoisseur. - آسٹریلینزکافی کے دیوانگی کی حد تک شوقین ہیں، اس قدر کہ میلبورن کو اکثر دنیا کا کافی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ اپنی کافی درست انداز میں آرڈر کرنا ایک ہنر ہے تو آئیے آج سیکھتے ہیں ایک ماہر کے انداز میں کافی کس طرح آرڈر کی جائے۔
-
نیوز فلیش 27 مئی 2024: پولیس کو آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں فلسطین حمایتی کیمپ ہٹانے کی حکومتی ہدایت
27/05/2024 Duration: 02minرفحہ میں تازہ اسرائیلی حملے میں 35 افراد جاں بحق، اے سی ٹی میں عام تعطیل کے ساتھ قومی مفاہمتی ہفتے کا آغاز، کوئینز لینڈ کی حکومت 50 سنٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں کی آزمائش کے لیے تیار، اے سی ٹی حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی میں فلسطین حمایتی کیمپ ہٹانے کے لئے کاروائی کرے۔
-
اے ڈی ایف کے افغان ملازمین کے لئے ویزہ حاصل کرنے کا وقت ختم
27/05/2024 Duration: 04minآسٹریلیا کا ایک دہائی پر محیط پروگرام جس میں آسٹریلین ڈیفنس فورس کے لیے کام کرنے والے افغان ملازمین کو پناہ فراہم کی گئی تھی، ختم ہو رہا ہے۔ افغان لوکل انگیجڈ ایمپلائز یا ایل ای ای پروگرام نے اپنے آغاز سے اب تک 900 سابق کارکنوں کو آسٹریلیا میں آباد ہونے میں مدد فراہم کی ہے۔ محکمہ داخلہ اب بھی پروگرام کی بندش سے قطع نظر 189 موجودہ ایل ای ای درخواستوں پر کارروائی کر رہا ہے۔
-
خدمت کا جذبہ لیے ایمن آسٹریلیا میں رضاکار کی حیثیت سے اپنا نام بنا رہی ہیں
24/05/2024 Duration: 04minتسمانیہ میں مقیم ایمن جعفری ایک مصروف پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ مصروف نجی زندگی گزار رہی ہیں مگر ساتھ ہی خدمت خلق کی رضاکارانہ مصروفیات ان کے شیڈول کا حصہ ہے ۔ ایمن کے بقول دوسروں کے کام آنے کا مقدس جذبہ انہیں وولنٹیر کام کرنے کی جانب راغب کرتا ہے۔
-
سپورٹس راونڈ اپ:کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم اور روی شاستری کو ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر کر دیا
24/05/2024 Duration: 08minپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا اور پاکستان کے پہلے ہارس رائڈنگ سپورٹ جج علی فواد نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔
-
ہفتہ رفتہ:24 مئی 2024: عمر کی حد کا نیا قانون، بہت سے بین القوامی پی ایچ ڈی طلباء ملک چھورنے پر مجبور
24/05/2024 Duration: 06minوکٹوریہ کے ایک اور فارم میں برڈ فلو کا کیس ، سوشل میڈیا کمپنی ایکس کوئنز لینڈ میں امتیازی سلوک کے خلاف مقدمہ ہار گئی۔، ایرانی صدر کی فضائی حادثے میں ہلاکت اقوام متحدہ کی جانب سےاظہار تعزیت۔ مزید تفصیل کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
A Costly Silence: The importance of getting help early - کیا مردوں کو بھی مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے؟ (قسط 2)
24/05/2024 Duration: 13minWhile both men and women can be victims and perpetrators of family violence, the overwhelming majority of family violence is perpetrated by men against women. Crisis, temporary and ongoing support is available for women experiencing violence. But there are also counselling and support services available for men who use violence and who are struggling with anger issues - گھریلو تشدد اور عائلی مسائل کی صورت میں جہاں خواتین تشدد کا شکار ہو سکتی ہیں، وہیں غصہ کرنے والے اور جذبات پر قابو نہ رکھنے والے مرد حضرات کو بھی کونسلنگ اور مدد کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تفصیل کے لئے سنئے ’’مہنگی خاموشی‘‘ کی دوسری قسط ۔
-
نیوز فلیش 23 مئی 2024: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون مذاکرات کے لئے نیو کیلیڈونیا میں موجود
23/05/2024 Duration: 02minآئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے چند دنوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا اور وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
-
Rising Star: 10-year-old Pakistani squash sensation Mohammad Hermas Ali Raja aims for world number one - دس سالہ پاکستانی اسکواش پلئیر محمد ہرماس علی راجہ عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا چاہتے ہیں
22/05/2024 Duration: 10minMohammad Hermas Ali Raja, a young squash player from Pakistan, clinched a bronze medal in the Australian Open Under-11 Squash tournament in Australia. Notably, Hermas has achieved a significant milestone by becoming the first Pakistani in 37 years to attain the fifth position in the British Open junior rankings. His ultimate aspiration is to secure the title of world number one for Pakistan. Tune in to hear a conversation between ten-year-old Mohammad Hermas and his father on this podcast. - محمد ہرماس علی راجہ پاکستانی جونئیر اسکواش پلئیر ہیں ، جنہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا اوپن انڈر 11 اسکواش میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہرماس 37 سال بعد پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے برٹش اوپن جونئیر رینکنگ میں پانچوین پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کا خواب یہ ہے کہ وہ پاکستان کے لئے ورلڈ نمبر ون کا اعزاز حاصل کریں دس سالہ محمد ہرماس اور ان کے والد کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش:22 مئی 2024: سنگاپور ائیرلائن کی پرواز میں ٹربیولنس۔آٹھ آسٹریلینز اسپتال میں داخل
22/05/2024 Duration: 02minآسٹریلین حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل امدادی کارکن کی موت کی تحقیقات میں مثبت طور پر مصروف ہے ۔آسٹریلیا میں دھوکہ دہی کی رپوٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید خبریں سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
پاکستان رپورٹ: پاکستان کے وزیر اعظم ایرانی صدرکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
22/05/2024 Duration: 09minپاکستان تحریک انصاف کے ترجمان روف حسن کو اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے باہر نامعلوم افراد نے ہلیڈ کے وار کرکے زخمی کردیا ہے۔ شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کروا دی۔
-
موسیقی روح کی غذا ۔ سڈنی میں "سُر سمراٹ " کا میلہ عروج پر
21/05/2024 Duration: 05minآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں "سُر سمراٹ " کا میلہ لگنے جارہا ہے جہاں ایشیاء پیسیکف خطے سے نئے اور ابھرتے گلوگار جلوہ کر ہوں گے۔
-
نیوز فلیش 21 مئی 2024: حکومت کی نیو کیلیڈونیا میں پھنسے آسٹریلینز کے انخلا کی پروازوں کی تصدیق
21/05/2024 Duration: 02minامریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وارنٹ گرفتاری پر عالمی فوجداری عدالت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جولین اسانج کے اہل خانہ اور حامیوں کا لندن مائی کورٹ کے فیصلے پر جشن۔
-
Baby blues or postnatal depression? How to help yourself and your partner - بیبی بلیوز یا بعد از پیدائش ڈپریشن؟ اپنی اور اپنے ساتھی کی مدد کیسے کریں؟
21/05/2024 Duration: 09minAre you an expectant or new parent? You or your partner may experience the so-called ‘baby blues’ when your baby is born. But unpleasant symptoms are mild and temporary. Postnatal depression is different and can affect both parents. Knowing the difference and how to access support for yourself or your partner is crucial for your family’s wellbeing. - کیا آپ حاملہ ہیں یا نئے والدین؟ جب آپ کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو آپ یا آپ کا ساتھی 'بیبی بلوز' کا تجربہ کر سکتا ہے۔ لیکن یہ ناخوشگوار علامات ہلکی اور عارضی ہوتی ہیں۔ بعد از پیدائش ڈپریشن مختلف ہے اور دونوں والدین کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ فرق جاننا اور اپنے یا اپنے ساتھی کے لیے مدد تک رسائی حاصل کرنا آپ کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے۔
-
عامر کیانی وکٹوریہ پولیس کے ایک افسر ہیں ۔ آپ بھی بن سکتے ہیں
20/05/2024 Duration: 04minآسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت یہاں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کثیر الثقافتی آبادی کی امن و امان کی خاطر پولیس فورس میں ایک وسیع بھرتی پروگرام کا آغاز کر چکی ہے، جس کے تحت یہاں بسنے والے مختلف پس منظر سے وابستہ شہریوں کے لیے نئے کیریئر کے دروازے کھل گئے ہیں۔
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے
20/05/2024 Duration: 03minایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ ہیلی کاپٹر ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں برفیلے موسم میں ایک پہاڑی چوٹی پر گر کر تباہ ہو گیا اور مکمل طور پر جل گیا ہے۔
-
نیوز فلیش 20مئی : بجٹ مراعات کا دفاع، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ اوربچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی
20/05/2024 Duration: 03minوفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ مراعات کا دفاع، اپوزیشن کا حکومت پر مائیگریشن کی سطح کو کم کرنے کے لیے دباو، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ، نیو کیلیڈونیا میں فسادات کے بعد پھنسے ہوئے آسٹریلوی باشندوں کو نکالنے کا اعلان اور نیوساوتھ ویلز میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی