Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
Among hundreds of titles, these Pakistani films and dramas are free on SBS On Demand - SBS آن ڈیمانڈ پر مفت دستیاب سیکڑوں فلموں میں پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی شامل !
20/08/2025 Duration: 07minOn SBS On Demand, alongside movies, shows and dramas from around the world, Pakistani films and dramas are also available for free. The platform also offers hundreds of international films with subtitles, featuring Hollywood, Bollywood, and independent cinema. - ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پردنیا بھر کی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی مفت دستیاب ہیں ۔ ان میں جوائے لینڈ، گلاس ورک، چڑیل اور رومانٹک رضیہ شامل ہیں۔ ساتھ ہی دنیا بھر کی سینکڑوں فلمیں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں، جن میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور آزاد سنیما شامل ہے۔ یہ پلیٹ فارم ناظرین کو پاکستانی ثقافت کے ساتھ عالمی سینما سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
-
'Society is fragmenting': What's behind rising levels of hatred? - SBS Examines: معاشرہ بکھر رہا ہے : نفرت کی بڑھتی سطح کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟
20/08/2025 Duration: 05minReported incidents of hatred are on the rise, and key organisations say they are just the 'tip of the iceberg'. What's driving the increase? - نفرت کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اہم تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ اصل واقعات کی ایک بہت محدود شرح ہیں۔ لیکن (نفرت میں) اس اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
-
مختصر خبریں: بدھ 20 اگست 2025
20/08/2025 Duration: 05minاسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد آسٹریلین وزیر اعظم کے ساتھی ان کے اقدامات کا دفاع کر رہے ہیں وزیر داخلہ ٹونی برک نے اسرائیل کے وزیر اعظم کی جانب سے انتھونی البانیز پر آسٹریلیا کے یہودیوں کو چھوڑنے کا الزام عائد کرنے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
-
پاکستان سوشل رپورٹ: اربن فلڈنگ سے کراچی ڈوب گیا، ملکی معشیت کا کروڑوں کا نقصان
20/08/2025 Duration: 11minپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے زیر اثر ہے،۔ تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 670 ہوگئی۔ صرف 24 گھنٹے کی طوفانی بارش سے ملک کے سب سے بڑے تجارتی اور صنعتی شہر کراچی میں جانی نقصان کے ساتھ کئی ارب مالیت کے معاشی نقصان کا تخمینہ ہے۔
-
صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات: 'میرے خیال میں پیش رفت ہو رہی ہے'
19/08/2025 Duration: 05minامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی امید میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔
-
Understand Aboriginal land rights in Australia - آسٹریلیا میں ایب اوریجنل افراد کے زمینی حقوق (land rights) کو سمجھیں
19/08/2025 Duration: 07minYou may hear the protest chant, “what do we want? Land rights!” —but what does it really mean? Land is at the heart of Aboriginal and Torres Strait Islander identity, culture, and wellbeing. Known as “Country,” it includes land, waterways, skies, and all living things. In this episode of Australia Explained, we explore Indigenous land rights—what they involve, which land is covered, who can make claims, and the impact on First Nations communities. - آپ نے شاید یہ احتجاجی نعرہ سنا ہو، "ہم کیا چاہتے ہیں؟ زمین کے حقوق!" لیکن اس کا اصل مطلب کیا ہے؟ ’سرزمین ایبوریجنل اور ٹوریس اسٹریٹ جزیرے کی شناخت، ثقافت اور فلاح و بہبود کا مرکز ہے۔زمین جسے "کنٹری" کے نام سے جانا جاتا ہے، اس میں زمین، آبی گزرگاہیں، آسمان اور تمام جاندار چیزیں شامل ہیں۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں ، ہم ایب اوریجنل افراد کے زمینی حقوق سے متعلق جاننے کی کوشش کرتے ہیں — ان میں کیا شامل ہے، کون سی زمین کا احاطہ کیا گیا ہے، کون دعوے کر سکتا ہے، اور فرسٹ نیشنز کمیونٹیز پر اس کے اثرات کیا ہیں۔
-
مختصر خبریں: منگل 19 اگست 2025
19/08/2025 Duration: 06minیوکرین اور روسی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے انتظامات جاری ہیں اور کئی ہفتوں کی توقعات کے بعد، وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کینبرا میں حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے گول میز اجلاس کا آغاز کر دیا ہے۔
-
"We need the slip, slop, slap of brain health - now": Advocates call for new national approach to dementia - ڈمینشیا اور الزائیمر جیسی بیماریوں کے لئےموثر پروگرام اور مزید فنڈنگ کا مطالبہ
19/08/2025 Duration: 08minA leading scientist has recommended that dementia be treated as an economic crisis as well as a health issue. Over 400,000 Australians live with dementia, and with an ageing population, this is expected to double by 2050. But dementia advocates say research funding in Australia lags behind other conditions, limiting access to life-changing dementia prevention and management programs. - ایک معروف سائنسدان نے تجویز دی ہے کہ آسٹریلیا کو ڈیمنشیا کو صحت کے مسئلے کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کے طور پر بھی دیکھا جانا چاہئے۔ 400،000 سے زیادہ آسٹریلین ڈیمنشیا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، اور عمر رسیدہ آبادی کے باعث توقع ہے کہ تعداد دوگنی ہوجائے گی. لیکن ڈیمنشیا کے خلاف کام کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں الزائیمر جیسے امراض کی ریسرچ فنڈنگ دیگر شعبوں سے کم ہے، جس کی وجہ سے ڈیمنشیا کی روک تھام اور انتظام کے پروگراموں تک رسائی محدود ہے۔
-
Flood devastation in Pakistan: "The floodwaters carried away my peers right before my eyes." - پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں: "سیلابی ریلہ میری آنکھوں کے سامنے کئی لوگوں کو بہا لے گیا۔"
18/08/2025 Duration: 05minIn Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa province, recent catastrophic floods have left hundreds feared missing and claimed over 300 lives. Many survivors personally witnessed the heartbreaking loss of their loved ones. - خیبر پختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے اور صوبائی حکام کے مطابق اب تک کم از کم 323 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،کئی بچ جانے والے افراد نے اپنے پیاروں کے بہہ جانے کے تکلیف دہ واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھے۔
-
آسٹریلیا میں موجود تارکین وطن افراد کے بچے اپنا کیرئیر کیسے منتخب کریں؟
18/08/2025 Duration: 09minوہ افراد جو تارکین وطن ہیں اور ان کی پہلی نسل آسٹریلیا میں پروان چڑھی ، اکثر اس سوچ میں ہوتے ہیں کہ بچوں کے مستقبل اور کیرئیر کا فیصلہ کس طرح کریں ، کیرئیر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن آسٹریلیا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن عائشہ عمر اس حوالےسے کیا تجاویز دیتی ہیں سنئیے اس پوڈکاسٹ میں
-
مختصر خبریں: پیر 18 اگست 2025
18/08/2025 Duration: 04minعدالت کی جانب سےآسٹریلیا کی سب سے بڑی ایئر لائن کو 90 ملین ڈالر کا تاریخی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وفاقی ٹریژرر جم چالمرز کا کہنا ہے کہ اجرت میں اضافے اور افراط زر سمیت اہم اقتصادی اشاریوں نے ملک کو معاشی اصلاحات کے لیے ایک مثالی پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔
-
Grants for social enterprises look to break cycles of disadvantage - وفاقی حکومت کی گرانٹس پسماندہ کمیونٹیز کو با اختیار بنانے میں کیسے مدد دے رہی ہیں؟
17/08/2025 Duration: 05minThe federal government has announced there'll be 22 grants made to social enterprises to help support marginalised communities. It's part of an $11 million investment aimed at tackling issues like long-term unemployment and discrimination. - وفاقی حکومت فلاحی کاروباری اداروں معاشرتی تنظیموں کو 22 اقسام کی مختلف گرانٹس دے رہی ہے ۔ یہ امدادی منصوبہ اس 11 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصہ ہے جس کا مقصد طویل مدتی بے روزگاری اور امتیازی سلوک جیسے مسائل سے نمٹنا ہے۔
-
سقوط کابل کی برسی پر آسٹریلیا میں آباد ہونے والے افغانوں کے لیے نئی امید
15/08/2025 Duration: 11minسقوط کابل کے چار سال بعد اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی صورت حال ابتر ہوتی جا رہی ہے۔
-
ہفتہ رفتہ : جمعہ 15 اگست 2025
15/08/2025 Duration: 05minغزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے، وفاقی حکومت کی جانب سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کی خبروں پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان اور جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم۔
-
کیا آپ ٹک ٹاک سے مانع حمل کا مشورہ لیں گے؟
14/08/2025 Duration: 06minصحت عامہ کے ماہرین نے سوشل میڈیا پر تولیدی عمر کے افراد کے عقائد اور رویوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
The welfare model restores dignity, not just provides financial aid: Dr. Amjad Saqib - اخوت کے فلاحی ماڈل کا مقصد محض مالی مدد نہیں بلکہ عزتِ نفس کی بحالی بھی ہے: ڈاکٹر امجد ثاقب
14/08/2025 Duration: 21minDr. Amjad Saqib shared Akhuwat’s inspiration, rooted in dignity and interest-free loans. He outlined its trust-based model and the purpose of visiting Australia. The trip seeks diaspora engagement and welfare model exchange. - ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے SBS اردو سے گفتگو میں اخوت کے قیام کی کہانی اور اس کے منفرد فلاحی ماڈل پر روشنی ڈالی۔انہوں نے تارکینِ وطن کے اعتماد کے چیلنجز اور آسٹریلیا سے سیکھنے کے مواقع پربات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کو پروگرام کا حصہ بنا کر انہیں فعال بنانا اہم مشن ہے۔
-
مختصر خبریں: جمعرات 14 اگست 2025
14/08/2025 Duration: 06minانتھونی البانیزی نے اس خبر کی مذمت کی ہے کہ حماس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور بچوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں جنسی جرائم کے الزامات میں تقریبا 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
-
Chikungunya: a new mosquito-borne virus to contend with - کیا آسٹریلیا میں وہ مچھر موجود ہیں جو "چکن گنیا" وائیرس پھیلا سکتے ہیں؟
13/08/2025 Duration: 05minA chikungunya outbreak in China has infected more than 7,000 people. Chikungunya causes fever and joint pain, but in some cases can be fatal. There is no vaccine or real treatment. Epidemiologist Jason Rasgon, from Penn State University, explains how the disease is transmitted, and why it seems to be spreading to new areas. The chikungunya virus is not currently endemic in Australia. There have been no locally acquired cases, though mosquitoes capable of spreading the virus are present in some areas of Queensland, and travellers can become infected with the chikungunya virus if travelling to a region of the world where chikungunya is found. - چین میں "چکن گنیا" کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس سے سات ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ مچھروں سے پھیلنے والے اس وائرس کا کوئی ویکسین یا مؤثر علاج موجود نہیں ہے۔ چکنگنیا بخار اور جوڑوں میں درد کا باعث بنتا ہے، لیکن کچھ کیسز میں یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
-
مختصر خبریں: بدھ 13 اگست 2025
13/08/2025 Duration: 04minیورپی یونین کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ہونے والی آئندہ ملاقات میں یورپ کے سکیورٹی مفادات کا دفاع کریں۔ آسٹریلیا اور دیگر 23 ممالک کا اسرائیل سے غزہ میں فوری طور امدادی رسد بڑھانے کا مطالبہ،
-
پاکستان رپورٹ: ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملی نغمے جمع کرنے والے نوجوان سے ملیے
13/08/2025 Duration: 08minپاکستان کی محبت سے سرشار کراچی کے نوجوان ابصاراحمد نے ساڑھے 4 ہزار سے زائد ملی نغمے اپنی ذاتی لائبریری میں محفوظ کر لیے ہیں۔ گھر میں ہی قائم ان کی لائبریری میں قومی زبان اردو، سندھی، بلوچی، گلگتی، بنگالی، فارسی، انگریزی، براہوی اور سرائیکی سمیت دیگر زبانوں میں ریکارڈ کیے گئے ملی نغمے موجود ہیں۔