Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
ہفتہ رفتہ: 31 جنوری 2025
31/01/2025 Duration: 04minحادثے کا شکار امریکی طیارے میں کسی کے زندہ بچنے کی امیدیں دم تور رہی ہیں یہود دشمنی کی تحقیقات کے دوران گرفتار افراد کے لئے وزیر اعظم کی سخت الفاظ میں تنقید
-
Securing a job in your field in Australia can be challenging, as noted by luxury home builder Abida Hasan - آسٹریلیا میں اپنے شعبے سے متعلق روزگار کا حصول بہت مشکل ہے:لگژری بلڈر عابدہ حسن
31/01/2025 Duration: 11minAbida Hasan, is a well know luxury home builder who immigrated to Australia as a student. Abida has played a pivotal role in various significant construction projects, but securing her first Job in Australia was quite challenging. Listen to her story in this podcast. - عابدہ حسن سڈنی میں ایک لگژری بلڈر کے طور پر پہچان رکھتی ہیں ، لیکن آسٹریلیا پہنچ کر اپنی ہی فیلڈ میں کاروبار قائم کرنے تک عابدہ نے مشکلات کا سامنا بھی کیا اور ان کے حل کی راہیں بھی تلاش کیں ، جانئے کہ عابدہ کو اپنی پہلی نوکری کیسے ملی اور اپنے شعبے سے متعلق پہلا روزگار حاصل کرنے کے لئے انہوں نے کیا حکمت عملی اختیار کی۔
-
افراط زر تین سال کی کم ترین شرح پر آنے کے بعد گھر کے مالکان کیا توقع کر سکتے ہیں؟
30/01/2025 Duration: 04minدسمبر سہ ماہی میں بنیادی افراط زر تین سال کی کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اس سے اگلے ماہ قبل از انتخابات شرح سود میں کٹوتی کے معاملے کو تقویت مل رہی ہے۔
-
نیوز فلیش :30 جنوری 2025
30/01/2025 Duration: 03minیہودی رہنما یہود مخالف واقعات کی تازہ لہر سے فکرمند ہیں اور گوانتانامو بے میں امریکہ میں بڑی تعداد میں تارکین وطن کورکھا جائے گا۔
-
INTERVIEW: How a plan to lose weight left Sarah sick and hospitalised - وزن کم کرنے کا وہ پلان جس نے سارہ کو ہسپتال پہنچا دیا
29/01/2025 Duration: 09minSarah Cox was told by her doctor to lose weight because her BMI, or Body Mass Index, was too high. But the consequences of her doctor's weight loss plan left the 35-year-old sick and hospitalised, as she battled an eating disorder for two-and-a-half years. Now, there is renewed scrutiny of the use of B-M-I as a measure of an individual's health. The tool has been used by doctors for more than 50 years to measure an individual's body fat, after it was first created in the 1830s by a Belgian mathematician [[Lambert Adolphe Jacques Quetelet]] who was not a doctor or a health practitioner. More evidence has since emerged about its efficacy - and a group of experts from around the globe are proposing new definitions of obesity that consider a spectrum for how excess fat may or may not impact an individual's health. In this episode of Weekend One on One Catriona Stirrat speaks to Sarah Cox about how her doctor's reliance on BMI led to the frightening deterioration of her mental and physical health - and the changes
-
نیے چینی اے آئی چیٹ بوٹ نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں مسابقت کو ہوا دی ہے
29/01/2025 Duration: 08minایک چینی اسٹارٹ اپ کے ذریعہ تیار کردہ ایک نئے اے آئی چیٹ بوٹ کی آمد نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسابقت کو ہوا دی ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں بھونچال لایا ہے اور امریکہ اور چین کے درمیان عالمی اور اقتصادی مسابقت کو ہوا دی ہے۔ تو کیا چیز اس اے آئی ٹکنالوجی کو اپنے حریفوں سے مختلف بناتی ہے؟
-
نیوز فلیش :29 جنوری 2025
29/01/2025 Duration: 04minکیرولین کینیڈی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل ہونے والے اپنے کزن رابرٹ کی مخالفت اور تین 14 سالہ بچوں پر حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
-
Embracing the Year of the Snake - or is the snake embracing you? - کیا آپ نئے قمری سال سے منسوب سفید سانپ کو گلے کا ہار بنانا پسند کریں گے؟
29/01/2025 Duration: 04minThe Lunar New Year welcomes the Year of the Snake, an auspicious and mysterious animal. In Taiwan, preparations for the festival have a distinctively serpentine flavour. - نئے چینی سال کی ابتدا ہو گئی ہے۔ ہر چینی یا قمری سال کسی جانور سے منسوب ہوتا ہے۔ اور اس بار یہ سفید سانپ کا سال ہے جسےامن کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور یہ ایک مبارک جانور کے طور پر معروف ہے۔دنیا بھر میں لگ بھگ ایک ارب افراد سانپ کے سال کا استقبال روائیتی جشن کے ساتھ کر رہے ہیں۔اور ان میں سے بہت سے لوگوں کے لئے اس سانپ کو ہار کی طرح گردن کے گرد لپیٹنا خوش بختی علامت ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پھر ڈیڈ لاک کا شکار
28/01/2025 Duration: 11minمتنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان رابطے کیلئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران ایک اور گواہ محمد فہیم کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشنز میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔
-
فلسطینی شمالی غزہ میں اپنے گھروں کو لوٹ ہے ہیں
28/01/2025 Duration: 05minحماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شرائط کے تحت رہا کیے جانے والے 26 اسرائیلی یرغمالیوں میں سے آٹھ قید کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خبر ان کے پیاروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی غزہ کے شمال اور غزہ شہر کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
-
نیوز فلیش :28 جنوری 2025
28/01/2025 Duration: 02minوفاقی حکومت کی انسداد گھوٹالے کی قانون سازی کا پارلیمانی کمیٹی نے جائزہ لیا ہے اور آسٹریلیا میں نئے قمری سال کی تقریبات کا آغاز۔
-
Are you breaching copyright when using social media? - کیا آپ سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہورہے ہیں؟
28/01/2025 Duration: 09minHave you ever shared someone else’s video or music on social media without their permission? Chances are you were infringing their copyright. Understanding how copyright is applied will help you avoid awkward situations and potentially serious consequences. - کیا آپ نے کبھی کسی اور کی ویڈیو یا میوزک ان کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے؟ امکانات ہیں کہ آپ ان کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ یہ سمجھنا کہ کاپی رائٹ کا اطلاق کیسے ہوتا ہے آپ کو مشکل یا شرمندگی سے دوچار کرنے والی صورتحال اور ممکنہ طور پر سنگین نتائج سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔
-
How do heatwaves highlight inequality? - SBS Examines:موسم گرما عدم مساوات کو کیسے نمایاں کرتا ہے؟
27/01/2025 Duration: 05minIn the midst of one of the hottest Australian summers on record, experts say heat inequality is deepening social division. - آسٹریلین شہری ریکارڈ پر موجود سب سے گرم موسم گرما کا سامنا کر رہے ہیں ایسی صورتحال میں ماہرین کو کہنا ہے کہ گرمی کی عدم مساوات سماجی تقسیم میں اضافہ کر رہی ہے
-
نیوز فلیش :27 جنوری 2025
27/01/2025 Duration: 02minہولو کاسٹ کی یادگاری تقریب کے لئے عالمی رہنماوں کا اجتماع، وکٹوریہ میں مکمل فائر بین اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اگلے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
-
Celebrating, reflecting, mourning: Indigenous and migrant perspectives on January 26 - SBS Examines:جشن ،عکاسی اور افسوس: 26 جنوری انڈیجنس اورتارکین وطن کے تناظرمیں
27/01/2025 Duration: 05minSome celebrate Australia Day with patriotic pride, others mourn and protest. What’s the right way to mark January 26, and can you have pride in your country while also standing against injustice? - کچھ لوگ حب الوطنی پر فخر کے ساتھ آسٹریلیا ڈے مناتے ہیں، جبکہ دوسرے ماتم اور احتجاج کرتے ہیں۔ 26 جنوری کو منانے کا صحیح طریقہ کیا ہے، اور کیا آپ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے اپنے ملک پر فخر کر سکتے ہیں؟
-
Retirees forced into a superannuation system with no support; time for a change, says report - سپر اینیوایشن کو چلانے کے لئے آزاد سرکاری ایجنسی اور مفت مشاورتی سروس کی تجویز کا مطلب کیا ہے؟
24/01/2025 Duration: 06minA new report by the Grattan Institute has proposed significant changes to Australia's superannuation system - گریٹن انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے افراد کو بغیر کسی معاونت کے سپر اینویویشن سسٹم میں دھکیل دیا گیا؛ رپورٹ کے مطابق تبدیلی کا وقت آ گیا ہے۔رپورٹ میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ لوگوں کو اپنی ریٹائرمنٹ کی آمدنی کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک مفت رہنمائی سروس قائم کی جائے۔جانئے کہ کیا واقعی سپر اینیو ایشن نظام فرسودہ ہے اور اب اس میں تبدیلی کا وقت آگیا
-
ہفتہ رفتہ : یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبے کا اعلان
24/01/2025 Duration: 05minنیٹو کے سربراہ مارک روٹے کا کہنا ہے کہ یورپ یوکرین کی حمایت کے لیے امریکی ہتھیاروں کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم انتھونی البانی نے یہود دشمنی سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبے کا اعلان کیا۔ متعدد ممتاز مقامی آسٹریلین شہریوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کہ وہ آسٹریلیا ڈے کی تاریخ تبدیل کرنے کے حامی ہیں
-
اسپورٹس راونڈ اپ: آسٹریلیا اوپن 2025 اپنے عروج پر- آرینا سبا لینکا اور میڈیسن کیز کے درمیان فائنل ہوگا
24/01/2025 Duration: 07minچیمپئنز ٹرافی ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار اور پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔
-
اردو نیوز فلیش: 23 جنوری 2025
23/01/2025 Duration: 03minحوثیوں نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز سے پکڑے گئے 25 یرغمالیوں کو رہا کر دیا اورنیو ساوتھ ویلز میں نازی نشان کو ایک سیاسی بل بورڈ پر لگانے کی واردات۔
-
صدر ٹرمپ کا اپنی صدارت کے پہلے دن ایکشن سے بھرپور آغاز
22/01/2025 Duration: 07minامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت شروع ہو چکی ہے۔ انتظامی احکامات کے بعد امریکہ نے عالمی ادارہ صحت اور پیرس ماحولیاتی معاہدے سے بیرون ملک علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ اندرون ملک انہوں نے 6 جنوری کو 1500 فسادیوں کو معاف کر دیا ہے اور امیگریشن پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں۔