Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
First humanitarian visas issued to Palestinian families - غزہ بحران کے ایک سال بعد پہلے فلسطینی خاندان کو آسٹریلین ویزہ جاری
02/10/2024 Duration: 04minHome Affairs Minister Tony Burke has issued the first humanitarian visas to a small number of Palestinian families in Australia. After almost a year of pushing for a humanitarian pathway, community advocates have welcomed the move. But they are calling for a clear visa pathway for all those who have arrived in Australia. - وزیر داخلہ ٹونی برک نے آسٹریلیا میں فلسطینی خاندانوں کی ایک قلیل تعداد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پہلا ویزا جاری کیا ہے۔انسانی ہمدردی پر آواز اٹھانے والوں نے غزہ جنگ کے تقریباً ایک سال اٹھائے گئے اس حکومتی قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی متاثرین کے لئے واضح ویزا پاتھ وے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔
-
ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان ، 40 ممالک کی ثقافت ایک چھت تلے سمٹ آئی
02/10/2024 Duration: 11minکہیں میوزک ، تو کہیں تھیٹر ، ایک جانب ڈانس پرفارمنس تو دوسری جانب ڈرامہ پلے، یہ مناظر ہیں کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے جہاں 40 ممالک کے فنکار اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔ علاقائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز سے دیکھنے والوں پر سما باندھ دیا ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص، مزاحیہ جملوں پر بے اختیار قہقہے، سریلی آواز کا سحر اور تھیٹر پلے کی کہانی میں ڈوب جانا، یہ سب اور ایسے کئی خوبصورت لمحات ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کراچی آرٹس کونسل کے مختلف ہالز میں قید ہو رہے ہیں۔
-
First homebuyer’s guide: Getting a home loan in Australia - فرسٹ ہوم بائیرز کے لئے گائیڈ:آسٹریلیا میں گھر کے لئے قرض کا حصول
01/10/2024 Duration: 08minFor first-time borrowers, the home loan application process can feel overwhelming. Learn the basics around interest rates, the application process and government support you may be eligible for in Australia. - پہلی بار قرض لینے والوں کے لیے، ہوم لون کی درخواست کا عمل بہت جذباتی کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور تھکا دینے والا بھی۔ شرح سود، درخواست کے عمل اور حکومتی تعاون کے بارے میں بنیادی باتیں خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانیں جس کے لیے آپ آسٹریلیا میں اہل ہو سکتے ہیں۔
-
اسرائیل نے لبنان میں سرحد پار آپریشن شروع کر دیا
01/10/2024 Duration: 05minاسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ فضائی حملوں کی مدد سے یہ کارروائیاں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہیں۔
-
نیوز فلیش یکم اکتوبر 2024: اسرائیل نے لبنان میں زمینی حملے کے آغاز کی تصدیق کر دی
01/10/2024 Duration: 03minغزہ سے فرار ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے لئے انسانی ویزے جاری کیے گئے ہیں اور پیٹر ڈٹن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے مظاہروں میں حزب اللہ کے جھنڈے لہرانے سے متعلق قوانین منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بلایا جائے
-
Pakistan announces new visa for Sikh pilgrims - پاکستان کا سکھ یاتروں کے لیے نئے ویزا کا اعلان
01/10/2024 Duration: 06minSpeaking to SBS Urdu, the High Commissioner of Pakistan, Zahid Hafeez Chaudhry, stated that Pakistan's doors are always open for Sikh pilgrims. Meanwhile, in a conversation with SBS Punjabi, Prabhajit Singh referred to this as a welcome step. - ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دروازے سکھ یاتروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔ دوسری جانب ایس بی ایس پنجابی سے بات چیت میں پربھجیت سنگھ نے اسے خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔
-
Refugees could be the simple answer to Australia's skills shortage - کیا مہاجرین آسٹریلیا میں ملازمین کی قلت کا حل بن سکتے ہیں؟
30/09/2024 Duration: 05minAustralia has a serious skills shortage yet many qualified refugees still struggle to find appropriate jobs. A new project aims to change that, by offering positions to those facing barriers, such as limited local experience. - آسٹریلیا میں ہنر مند کارکنوں کی شدید قلت ہے لیکن بہت سے ایسے پناہ گزین جو ملازمت کے اہل ہیں ملازمتیں تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ایک نئے پروجیکٹ کا مقصد اس صورتحال کو تبدیل کرنا ہے، خاص طور پر محدود مقامی تجربے کی کمی کو تربیت کے ذریعے پورا کر کےایک پناہ گزیں کی اچھے ملازم بننے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔۔
-
وکٹورین پارلیمان مین جشن ولادت النبی ﷺ، متنوع پس منظر رکھنے والی کمیونٹی کی شرکت
30/09/2024 Duration: 06minپارلیمنٹ آف وکٹوریہ میں عید ملاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کوشش کی گئی، متنوع پس منظر رکھنے والے کمیونٹی اراکین کی شرکت کے ذریعے آسٹریلین معاشرے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے۔ زیر نظر تقریب کی کچھ تصوری جھلکیاں۔
-
نیوز فلیش 30 ستمبر 2024: بش فائر سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے
30/09/2024 Duration: 03minکنٹاس کے انجینئرز ہڑتال پر , آسٹریلیا میں متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے ایک مستقل مرکز کے قیام کا مطالبہ۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
کیا مکان کی ’’ری فنانسنگ‘‘ آپ کی شرح سود کم کر سکتی ہے؟
27/09/2024 Duration: 08minریزرو بینک کی جانب سے گذشتہ کچھ ماہ سے شرح سود تبدیل نہیں کی گئی ، وہ مکان مالک جو اپنا گھر ’’ری فنانس‘‘ کروانا چاہتے ہیں کیا یہ ان کے لئے درست اقدام ہوگا؟ ایس بی ایس اردو سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے اشعر اشفاق نے جو خود اس عمل سے گزر رہے ہیں سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
-
ہفتہ رفتہ 27 ستمبر 2024: آسٹریلین افراد کو جنگ کے خطرے کے پیش نظر لبنان سے باہر آنے میں مشکلات کا سامنا
27/09/2024 Duration: 08minناردرن ٹریٹری میں تیوی جزائر پر تربیتی مشق کے دوران ہلاک ہونے والے تین امریکی میرینز کے اہل خانہ کے لیے روایتی شفا یابی کی تقریب کا انعقاد ,گوگل نے آسٹریلیا میں ویب سرچز میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کے منصوبہ پیش کر دیا.
-
Is democracy on the decline in Australia? - SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں جمہوریت تنزلی کا شکار ہے؟
24/09/2024 Duration: 05minHome Affairs Minister Clare O’Neil has labelled democracy our most precious national asset. But some people say it’s at risk. - وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے جمہوریت کو ہمارا سب سے قیمتی قومی اثاثہ قرار دیا ہے۔ لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ خطرے میں ہے۔
-
What is misinformation and disinformation? - SBS Examines:غلط معلومات اور جھوٹی معلومات کیا ہے؟
20/09/2024 Duration: 04minMisinformation and disinformation circulate rapidly online, and the consequences can be disastrous. How can we stop the spread of false information? - غلط معلومات اور جھوٹی معلومات آن لائن تیزی سے گردش کرتی ہیں، اور اس کے نتائج تباہ کن ہو سکتے ہیں۔ ہم غلط معلومات کے پھیلاؤ کو کیسے روک سکتے ہیں؟
-
Can we fight misinformation without threatening our freedom of speech? - SBS Examines:کیا ہم اپنے آزادی اظہار کو خطرے میں ڈالے بغیر غلط معلومات سے لڑ سکتے ہیں؟
12/09/2024 Duration: 06minThere are calls to crack down on the sharing of misinformation online. But would this be an attack on free speech? - غلط معلومات کے آن لائن اشتراک پر کریک ڈاؤن کرنے کے لیے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن کیا یہ آزادی اظہار پر حملہ ہوگا؟
-
Do Australians have freedom of speech? - SBS Examines:کیا آسٹریلینز کے پاس آزادی اظہار کا حق موجود ہے؟
06/09/2024 Duration: 03minFree speech is a fundamental human right, but it's not explicitly protected in Australia. - آزادی اظہار ایک بنیادی انسانی حق ہے، لیکن آسٹریلیا میں اس کا واضح طور پر تحفظ نہیں ہے۔
-
Is the cost of living affecting social cohesion? - SBS Examines:کیا ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتیں سماجی ہم آہنگی کو متاثر کر رہی ہیں ؟
28/08/2024 Duration: 05minAccording to recent research, the biggest concern facing Australians today is the economy, and it’s causing ruptures within our society. - حالیہ تحقیق کے مطابق، آج آسٹریلیا کےشہریوں کو اس وقت درپیش سب سے بڑی تشویش معیشت کے حوالےسے ہے، اور یہ ہمارے معاشرے میں دراڑ پیدا کر رہی ہے۔
-
Why is sex and sexuality education taught in Australian schools? - SBS Examines:آسٹریلیا کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کیوں دی جاتی ہے؟
23/08/2024 Duration: 06minSex ed in schools is controversial, but experts say it's vital for young people to learn about their bodies, identities, and healthy relationships. Why are some parents concerned? - اسکولوں میں جنسی تعلیم متنازعہ ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے لیے اپنے جسم، شناخت اور صحت مند تعلقات کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔تو پھر کچھ والدین پریشان کیوں ہیں؟
-
What is genocide? - نسل کشی کیا ہے ؟ SBS Examines
15/08/2024 Duration: 07min'Genocide' is a powerful term — it's been called the "crime of crimes". When does large-scale violence become genocide, and why is it so difficult to prove and punish? - نسل کشی ایک تلخ اور سخت اصطلاح ہے۔۔۔ اسے جرائم کی دنیا میں سبے بڑا جرم سمجھا جا سکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر تشدد کب نسل کشی بن جاتا ہے، اور اسے ثابت کرنا اور سزا دینا اتنا مشکل کیوں ہے؟
-
Islamophobia in everyday life - ایس بی ایس ایگزامنز: روزمرہ زندگی میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا
02/08/2024 Duration: 07minAgainst the backdrop of the Israel-Hamas war, incidents of Islamophobia in Australia have surged – whether verbal, physical or online. What's the lasting impact on victims, and what can be done? - اسرائیل-حماس جنگ کے پس منظر میں، آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے - یہ چاہے زبانی کلامی ہو، جسمانی ہو یا آن لائن۔ جانیئے کہ متاثرین پر اس کا کیا دیرپا اثر پڑتا ہے، اور اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے؟
-
پاکستانی ڈرامہ ویب سیریز ،چُڑیلز، ذرا ہٹ کر کیوں؟
05/08/2020 Duration: 12minکیا عورتیں اپنی حد سے بڑھ کر بول رہی ہیں یا بد لحاظ ہو گئی ہیں؟ عورتوں کی شرم و حیا کو کیا ہوا؟ نجی چینل کی ویب سیریز چُڑیلز میں ایسے ہی سوالوں کا جواب جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ پاکستانی ڈرامے کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بے انصافی کا نشانہ بننے والی خواتین کی بہادری کی کہانی ہے ۔ یہ سیریز اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ پہلی بار پاکستانی ڈرامہ زی 5 گلوبل کے ذریعے ویب سیریز کی صورت میں عالمگیر سطح پر ۱۱ اگست کو ریلیز ہو رہا ہے۔ اس سیریز کے فنکار وں کی بات چیت سننے کے لئے اوپر دئے اسپیکر بٹن پر کلِک کیجئے۔