Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
Misinformation online is putting the planet at risk - آن لائن موجود غلط معلومات ’’زمین‘‘ کے لئے خطرہ ہے
21/02/2025 Duration: 04minThe spread of false information is one of the biggest global risks, according to the World Economic Forum. Experts say climate denialism content, spread on digital platforms, could stall urgent action. While European nations focus on social media accountability and regulation, some Pacific islands are taking a localised approach to dispelling myths. - ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق، غلط معلومات کا پھیلاؤ سب سے بڑے عالمی خطرات میں سے ایک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پھیلا ہوا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے انکار پر مبنی مواد اس مسئلے کے خلاف فوری کارروائی کو روک سکتا ہے۔ جب کہ یورپی ممالک سوشل میڈیا کے احتساب اور ضابطے پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، بحرالکاہل کے کچھ جزیرے افواہوں اور غلط ملعومات کو روکنے کے لئے مقامی طرز عمل اختیار کر رہے ہیں۔
-
ہفتہ رفتہ : 21 فروری 2025
21/02/2025 Duration: 04minپیٹر ڈٹن کا دعویٰ ہے کہ حکومت وفاقی انتخابات سے قبل اہم انتخابی علاقوں کو نئے ووٹرز سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کی اعلیٰ ملکی سلامتی کی تنظیم کے سربراہ خبردار کر رہے ہیں کہ آن لائن انتہا پسندانہ مواد کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
-
اسپورٹس راونڈ اپ: اوپنر فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستان اسکواڈ میں شامل
20/02/2025 Duration: 07minشائقین کرکٹ پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے مایوس اور جرمنی اور ہالینڈ کے ہاکی کلبز کی ٹیموں کا پاکستان کا دورہ۔
-
مختصر خبریں: 20 فروری 2025
20/02/2025 Duration: 03minوفاقی حکومت وائلا سٹیل ورکس کی بحالی کے لئے 2.4 بلین ڈالر خرچ کرے گی اور بے روزگاری میں قدرے اضافہ ہوا، لیکن لیبر مارکیٹ اب بھی اچھی نظر آ رہی ہے۔
-
Why are Australians losing millions of dollars to cryptocurrency scams? - SBS Examines: کریپٹو کرنسی کی دھوکہ بازیوں میں آسٹریلینز کا لاکھوں کا نقصان کیوں ہو رہا ہے؟
20/02/2025 Duration: 06minCryptocurrency is often promoted as a lucrative investment, even though experts warn it's high risk. - کرپٹو کرنسی کو اکثر منافع بخش سرمایہ کاری کے طور پر فروغ دیا جاتا ہے، حالانکہ ماہرین متنبہ کرتے ہیں کہ اس میں خطرپہ موجود ہے۔
-
How targeted cancer therapies function and how to access them - آسٹریلیا میں کینسر کےعلاج کے لئے ’ ٹارگیٹیڈ تھراپیز‘ کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتی ہیں؟
19/02/2025 Duration: 10minCancer diagnosis and treatment are the primary focus of Dr. Narjis Fatima’s research in Australia. She provides insight into the range of services available for cancer prevention and treatment, emphasizing the accessibility of affordable, and targeted therapy options. - ڈاکٹر نرجس فاطمہ آسٹریلیا میں کینسر کے مرض کی تشخیص اورعلاج پر تحقیق کر تی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ آسٹریلیا میں کینسر سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لئے کس طرح کی مفت، کم قیمت اورٹارگیٹیڈ تھراپی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
-
Due to the financial crisis, domestic violence has become a national problem, Anila Hafiz - مالی بحران کی وجہ سےگھریلو تشدد ایک قومی مسئلہ بن چکا ہے قانونی مشیربرائےگھریلو تشدد،انیلہ حافظ
19/02/2025 Duration: 10minOne in three women in Australia experience physical violence by the age of 15, One woman dies every week from domestic violence. Temporary visa holder women experience more domestic violence, women should not be afraid to express their problems. The government must increase funding to help affected women, listen to the legal advisor on domestic violence, Anila Hafiz in this podcast. - آسٹریلیا میں ہر تین میں سے ایک عورت کو پندرہ سال کی عمر میں جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہر ہفتہ گھریلو تشدد کی وجہ سے ایک عورت جان کی بازی ہارتی ہے، عارضی ویزا ہولڈر خواتین کو زیادہ گھریلو تشدد کا سامنا ہے، خواتین بغیر کسی خوف کے اپنے مسائل کا اظہار کریں۔ حکومت کو فنڈنگ بڑھانا ہوگی تاکہ متاثرہ خواتین کی امداد کی جاسکے، قانونی مشیر برائے گھریلو تشدد، انیلہ حافظ کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں: 19 فروری 2025
19/02/2025 Duration: 05minوزیر اعظم کا الزامات کا جواب کہ وہ اسلاموفوبیا کے حملوں پر خاموش ہیں اور مشرقی یروشلم میں یو این آر ڈبلیو اے کے چار اسکولوں کی بندش پر مایوسی۔
-
چائے، کافی سے پینٹنگز بنانے والا آرٹسٹ اور بینائی سے محروم میکینکل انجینیئر
19/02/2025 Duration: 10minلیکن کیا چائے اور کافی سے آرٹ ورک بھی کیا جاتا ہے اور حیران کر دینے والی پینٹنگز بھی تیار ہوتی ہیں؟ ملیے ایک ایسے پاکستانی آرٹسٹ سے جو چائے اور کافی سے ایسے شاہکار آرٹ ورک تیار کرتا ہے جو دیکھنے والے کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور ملیے مکینیکل انجینئر محمد الیاس خان سے جو بینائی نہ ہونے کے باوجود پیکجینگ میں استعمال ہونے والی ہیوی مشینری میں آنے والا مسئلہ نہ صرف منٹوں میں دور کر سکتے ہیں بلکہ کسی بھی مکینیکل ٹائپ کی پروڈکٹ کی تیاری میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
-
ریڈ ٹیپ ازم آسٹریلیا کی گھروں کی تعمیر کی صلاحیت کو کس طرح متاثر کر رہا ہے
18/02/2025 Duration: 03minپیداواری کمیشن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہاؤسنگ کی تعمیر میں پیداواری صلاحیت 30 سال سے جمود کا شکار ہے۔ صنعتی گروپ ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے میں مدد کے لئے قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کے کمیشن کے مطالبے کی حمایت کر رہے ہیں۔
-
مختصر خبریں: 18 فروری 2025
18/02/2025 Duration: 05minRBA نے سرکاری شرح سود کو 4.35 فیصد سے کم کر کے 4.1 فیصد کر دیا ہے اور کینیڈا میں مسافر طیارے کی کریش لینڈنگ۔
-
What were the Stolen Generations? - SBS Examines: ’’اسٹولین جنریشن‘‘ کون ہیں؟
18/02/2025 Duration: 07minBetween the mid-1800s and the 1970s, Indigenous children were forcibly removed from their families. What happened to those children, and what's the impact of the Stolen Generations today? - 1800کے وسط اور 1970 کی دہائی کے درمیان، انڈیجنس بچوں کو زبردستی ان کے خاندانوں اور گھروں سے دور کر دیا گیا۔ ان بچوں کا کیا ہوا، اور اسٹولین جنریشن کے آج کیا اثرات ہیں؟
-
Finding affordable and inclusive after-school activities - اسکول کے بعد کے اوقات میں ،بچوں کی سستی اور جامع سرگرمیاں
18/02/2025 Duration: 07minAfter-school activities offer children and teenagers many benefits, but the costs can quickly add up. Fortunately, Australia has many affordable and inclusive options, you just need to know where to look. - اسکول کے بعد کی سرگرمیاں بچوں اور نوعمروں کو بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں، لیکن یہ سرگرمیاں اخراجات تیزی سے اضافے کا باعث ہو سکتی ہیں۔ خوش قسمتی سے، آسٹریلیا میں اس طرح کی جامع اور سستی سرگرمیوں کے بہت سے مواقع ہیں ، آپ کو صرف یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان سرگرمیوں کے لئے کہاں جائیں۔
-
لائسنس، پاسپورٹ،ویزہ، سفارتخانے سے رابطے سمیت دیگر کونسلر سروسز میں بہتری آئی ہے:پاکستانی قونصل جنرل
17/02/2025 Duration: 08minڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق، پاسپورٹ کی تجدید اور ایمرجنسی میں رابطہ، ان تمام موضوعات سمیت کئی اہم کمیونٹی مسائل پر سڈنی میں متعین پاکستانی قونصلر جنرل جناب قمر الزماں کے اس معلوماتی انٹرویو میں سنئے نیو ساؤتھ ویل میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کے ساتھ شکایات کا جوابات اور ایمرجنسی میں مدد کے لیے قونصلیٹ کی خدمات میں بہتری کے اقدامات کی معلومات۔
-
نیوز فلیش: 17 فروری 2025
17/02/2025 Duration: 02minشین پیٹن کے استعفیٰ کے بعد وینڈی سٹینڈم وکٹوریہ کی عبوری پولیس چیف کمشنر ہوں گی۔ ناردرن ٹریٹری کے وزیر برائے تجارت، کاروبار اور ایشیائی تعلقات انڈونیشیا میں تجارتی مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ریزرو بینک کی جانب سے، شرح سود پر فیصلے کے لئے سال کا پہلا اجلاس طلب
-
What is behind recent incidents of visa cancellation of Pakistani students? - پاکستانی طالب علموں کی ویزہ منسوخی میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟
14/02/2025 Duration: 07minThe recent incidents of visa cancellations have raised concerns for Pakistani students studying in Australia and those wishing to come here. Is the main reason for visa cancellations merely the students' difficult economic situation or document forgery, or is there something else? To find out, we spoke to immigration expert Shakeel Ahmed and university graduate Haider Ali. - ویزہ منسوخی کے تازہ واقعات نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم اور یہاں آنے کے خواہش مند بین الاقوامی طالب علموں کے لیے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ کیا ویزہ منسوخیوں کی بنیادی وجہ محض طالب علموں کی مشکل اقتصادی صورتحال یا اسناد کی جعلسازی ہے یا کچھ اور ؟ اس بارے میں جانتے ہیں ایمیگریشن امور کے ماہر شکیل احمد اور یونیورسٹی گریجویٹ حیدر علی سے
-
ہفتہ رفتہ: 14 فروری 2025
14/02/2025 Duration: 05minسڈنی کے بینکس ٹاؤن ہسپتال میں فلمائی گئی ایک یہود مخالف ویڈیو کے وسیع نتائج .آسٹریلیا اور چین کے درمیان فوجی تنازعہ ,سیم کیر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہیںاور وفاقی حکومت نے خواتین کی صحت کے لیے 573 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔
-
Early detection, healthy lifestyle, and beating cancer - ابتدائی علامات پر نظر رکھ کر کینسر کو لاعلاج مرض بننے سے روکیں۔
14/02/2025 Duration: 07minDr. Nurse Fatima has extensive research experience in oncology and hematology, particularly in cancer treatment. She has a background in biotechnology and molecular medicine. In this informative interview with Dr. Nargis Fatima, learn how cancer risk prevention, early diagnosis, and improved treatment can benefit South Asian migrants. - ڈاکٹر نرس فاطمہ کا آنکولوجی اور ہیماٹالوجی میں اپنے وسیع تحقیقی تجربہ ہے، خاص طور پر جنوبی ایشیائی تارکین وطن کمیونٹی کے لیے کینسر کے علاج کے حوالے سے۔ بایوٹیکنالوجی اور مالیکیولر میڈیسن میں پس منظر رکھنے والی ڈاکٹر فاطمہ نے کینسر سیل کی پلاسٹیسٹی پر تحقیق کی اور ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کے لیے ٹارگٹڈ تھراپیز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ ڈاکٹر نرجس فاطمہ کے اس معلوماتی انٹرویو میں جانئے کہ جنوبی ایشیائی تارکین وطن میں کینسر کے خطرات سے بچاؤ اورکینسر کی ابتدائی تشخیص اور بہتر علاج کس طرح مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
-
Children play sports at the age of seven, but my childhood was spent beating cancer, Waleed Ahmed - بچے سات سال کی عمر میں کھیلتے کودتے ہیں, لیکن میرا بچپن کینسر کو ہرانے میں گزر گیا ولید احمد
13/02/2025 Duration: 11minWaleed Ahmed says that at the age of seven, a deadly disease like cancer changed his life, he endured all the hardships and defeated the cancer. Waleed Ahmed's father Qamar Ahmed said that to get rid of cancer, it is necessary to be mentally strong, along with prayer, medicine is also necessary. Listen to Waleed Ahmed and Qamar Ahmed's conversation in this podcast - ولید احمد کہتے ہے کہ سات سال کی عمر میں کینسر جیسے موضی مرض نے زندگی بدل کر رکھ دی، تمام تکالیف برداشت کرکے کینسر کو ہرایا،ولید احمد کے والد قمر احمد نے کہا کہ کینسر سے نجات حاصل کرنے کے لیے اعصابی طور پہ مظبوط ہونا ضروری ہے، دُعا کے ساتھ ساتھ دوا بھی ضروری ہیں, بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے اس بیماری سے بچنا ممکن ہے۔ ولید احمد اور قمر احمد کی گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں
-
نیوز فلیش:13 فروری 2025
13/02/2025 Duration: 02minنیو ساؤتھ ویلز پبلک ہیلتھ سسٹم سے تعلق رکھنے والی نرسیں سڈنی میں ریاستی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئیں اور ریاست کی یہودی برادری کی حمایت میں ایک ریلی نکالی۔ نیو ساؤتھ ویلز پبلک ہیلتھ سسٹم سے تعلق رکھنے والی نرسیں سڈنی میں ریاستی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئیں اور ریاست کی یہودی برادری کی حمایت میں ایک ریلی نکالی۔