Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
کیا ’’مارچ فار آسٹریلیا‘‘ آسٹریلین اقدار کے منافی ہے؟
27/08/2025 Duration: 06minوزیر داخلہ ٹونی برک نے اتوار کے روز ملک بھر کے بڑے شہروں میں ہونے والے مارچ کی مذمت کرتے ہوئے اسے "سماجی ہم آہنگی کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے" کے طور پر بیان کیا ہے۔ آسٹریلیا میں مارچ سے قبل کچھ بھارتی بااثر افراد اور کمیونٹی رہنماؤں نے آسٹریلیا میں مقیم تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ گھر پر رہتے ہوئے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں
-
مختصر خبریں: بدھ 27 اگست 2025
27/08/2025 Duration: 06minپینی وونگ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنا آسٹریلیا کی جمہوریت کے تحفظ کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے اور پولیس اب بھی ایک ایسے شخص کی تلاش کر رہی ہے جس پر علاقائی وکٹوریہ میں دو افسران کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا شبہ ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: دریائے ستلج، دریائے چناب اور راوی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
27/08/2025 Duration: 07minدریائے ستلج، دریائے چناب اور راوی پر اونچے درجے کا سیلاب۔ ریسکیو اداروں نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ عمران خان کی ہدایت پر ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونا شروع ہوگئے۔ پی ٹی آئی رکن فیصل امین گنڈا پور نے اقتصادی امور، فوڈ سکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس کی کمیٹیوں رکنیت سے استعفی دیدیا۔ عمران خان نے تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی بھی ہدایت کی ہے۔
-
Julian fell for a scam - now he's helping others to avoid being tricked - جولیان دھوکہ دہی کا شکار کیسے ہوئے اور اب وہ دوسروں کو کیسے فراڈ سے بچانے میں مدد کرتے ہیں؟
26/08/2025 Duration: 05minA new report by the Australian Competition and Consumer Commission has found fewer Australians are reporting scams in 2025, but more money has been lost. The report has found people from culturally and linguistically diverse backgrounds are more likely to suffer loss. - آسٹریلین کمپیٹیشن اینڈ کنزیومر کمیشن (ACCC) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 2025 میں اگرچہ کم آسٹریلین افراد نے فراڈ یا اسکیمز کی شکایت کی ہیں، لیکن مالی نقصان میں پہلے سے ذیادہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ثقافتی اور لسانی طور پر متنوع پس منظر رکھنے والے افراد کے متاثر ہونے اور مالی نقصان اٹھانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
-
What is forced marriage and what support is available in Australia? - جبری شادی کیا ہے اور آسٹریلیا میں کیا مدد دستیاب ہے؟
26/08/2025 Duration: 11minA forced marriage occurs when one or both individuals do not consent freely, often due to threats, coercion, deception, or if they are under 16 or those with mental incapacities. No matter how long you've been living here, it's vital to know: You have the right to choose who you marry. In this episode, we'll explore the difference between arranged and forced marriage and where you can turn for help if you or someone you know is affected. - جبری شادی اس وقت ہوتی ہے جب ایک یا دونوں افراد آزادانہ طور پر رضامندی نہیں دیتے، اکثر دھمکیوں، جبر، دھوکہ دہی کی وجہ سے، یا اگر وہ 16 سال سے کم ہیں یا ذہنی معذوری کے شکار ہیں تو ان سے زبردستی رضامندی لی جاتی ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ آسٹریلیا میں کتنے عرصے سے رہ رہے ہیں، یہ جاننا بہت ضروری ہے: آپ کو یہ انتخاب کرنے کا حق ہے کہ آپ کس سے شادی کریں۔ اس ایپی سوڈ میں، ہم طے شدہ اور جبری شادی کے درمیان فرق کو دریافت کریں گے اور اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا متاثر ہوتا ہے تو آپ کہاں مدد کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔
-
Do mental health issues hinder communication in "silent" cultures? - کیا ذہنی اور نفسیاتی مسائل بات نہ کرنے کا کلچراس سے نمٹنے میں بڑا چیلنج ہے؟
26/08/2025 Duration: 09minFactors affecting migrants from South Asia and Pakistan to deal with mental illness include reluctance to talk about mental issues and a variety of delusions that make access to treatment even more difficult. Adelaide-based GP Dr Fatima Syeda is speaking on the subject. Find out the details in this podcast. - جنوبی ایشیا اور پاکستان سے آنے والے تارکینِ وطن میں دماغی اور ذہنی بیماریوں سے نمٹنے میں جو عوامل حائل ہیں ان میں فرسودہ روایات ، ذہنی امراض کے بارے میں بات کرنے میں جھجک اور کئی طرح کے توہمات بھی شامل ہیں جو علاج تک رسائی کو اورمشکل بنا دیتے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں مقیم جی پی ڈاکٹر فاطمہ سیدہ اس موضوع پر بات کر رہی ہیں ۔ تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں: منگل 26 اگست 2025
26/08/2025 Duration: 05minوفاقی اتحاد کے اسسٹنٹ N-D-I-S کے ترجمان فل تھامسن کا کہنا ہے کہ ہلکے آٹزم کے شکار بچوں کے لیے حکومت کی تھرایئونگ کڈز سکیم کمیونٹی کی ناکافی مشاورت کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے۔
-
ہاؤسنگ پالیسی کے لئے حکومت کی پیش کش کے ساتھ ہی ڈپازٹ اسکیم کے جلد آغاز کا اعلان
25/08/2025 Duration: 06minحکومت پہلے ہی ہاؤسنگ سپلائی کو تیز کرنے کے لئے نیشنل کنسٹرکشن کوڈ میں تبدیلیوں کو روکنے کا وعدہ کرچکی ہے - اور اب وہ فرسٹ ہوم خریدار گارنٹی کی توسیع میں تیزی لا رہی ہے۔
-
کیا حکومت کی نئی ہاوسنگ پالیسی مکانات کی قیمت میں اضافے کا باعث ہوگی؟
25/08/2025 Duration: 06minحکومت نے پہلے ہی ہاؤسنگ سپلائی کو تیز کرنے کے لیے نیشنل کنسٹرکشن کوڈ(NCC) میں تبدیلیوں کو روکنے کا وعدہ کیا ہے - اور اب فرسٹ ہوم خریدار گارنٹی کی توسیع کے لئےتیزی سے اقدام کئے جا رہے ہیں ۔
-
مختصر خبریں: 25 اگست 2025
25/08/2025 Duration: 05minپارلیمان میں کراس بینچ ایم پیز کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مستحکم اقدامات کے لئے زور دیا جا رہا ہے،ہفتے کے آخر میں ملک بھر میں فلسطین حامی مظاہرے ،جم چلمرز کا کہنا ہے ریٹائر ہونے والوں کے سپر بیلنس کے لیے ٹیکس مراعات کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
-
آسٹریلین ڈاکٹرز اور تارکینِ وطن وقت اور خدمات کا عطیہ کر کے بھی ایک بڑی خدمت کر رہے ہیں: ڈاکٹر عبدالباری خان
22/08/2025 Duration: 12minانڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک پاکستان کے بانی اور سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان ڈاکٹروں کی مفت خدمات ، ٹیلی ہیلتھ اور دیگر پیشہ وارانہ طّبی خدمات پر بات چیت کے لئے اس وقت آسٹریلیا آئے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انڈس نیٹ ورک پاکستان میں 15 ہسپتال، بلڈ سینٹرز اور بحالی مراکز کے ذریعے ہر ماہ 50 لاکھ افراد کو مفت علاج فراہم کر رہا ہے۔ تفصیل پوڈکاسٹ میں۔
-
Calls to resolve bilateral tensions as Benjamin Netanyahu continues criticism of Anthony Albanese - آسٹریلیا اور اسرائیل کے مابین سفارتی تناو میں کمی کے مطالبات ، جبکہ نیتن یاہو کی البنیزی پر دوبارہ تنقید
22/08/2025 Duration: 05minThe diplomatic rift between Israel and Australia has deepened, as Israel's Prime Minister repeated his criticism of the decision to recognise Palestinian statehood - this time choosing an Australian media outlet. - اسرائیل اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ اسرائیل کے وزیر اعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے آسٹریلین فیصلے پر اپنی تنقید کو دہرایا ہے- اس بار اسرائیلی وزیر اعظم نے آسٹریلین میڈیا آؤٹ لیٹ کا انتخاب کیا۔
-
ہفتہ رفتہ: جمعہ 22 اگست 2025
22/08/2025 Duration: 05minبینجمن نیتن وزیر اعظم انتھونی البنیزی کو بار بار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت نے پیداواری گول میز کانفرنس میں اصلاحات کے لیے شعبوں کا اعلان کیا ہے، آسٹریلیا کی تمام ریاستوں اور ٹریٹریز کے وزرائے تعلیم کا اجلاس ، بچوں کی حفاظت ایجنڈے کا حصہ ہے۔
-
اسپورٹس راونڈ اپ: ایشیا کپ 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، بابر اور رضوان ڈراپ
22/08/2025 Duration: 07minآسٹریلیا میں جاری ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں پاکستان شاہینز کی عمدہ پرفارمنس جاری، بہتر اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔ ایشیا کپ 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم سے باہر۔تفصیل جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
مختصر خبریں: 21 اگست 2025
21/08/2025 Duration: 04minآسٹریلین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ پیداواری گول میز کے تیسرے اور آخری دن دو اہم امور پر پیش رفت ہوگی: حکومتی اخراجات میں کارکردگی اور ٹیکس اصلاحات۔
-
Among hundreds of titles, these Pakistani films and dramas are free on SBS On Demand - SBS آن ڈیمانڈ پر مفت دستیاب سیکڑوں فلموں میں پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی شامل !
20/08/2025 Duration: 07minOn SBS On Demand, alongside movies, shows and dramas from around the world, Pakistani films and dramas are also available for free. The platform also offers hundreds of international films with subtitles, featuring Hollywood, Bollywood, and independent cinema. - ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پردنیا بھر کی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی مفت دستیاب ہیں ۔ ان میں جوائے لینڈ، گلاس ورک، چڑیل اور رومانٹک رضیہ شامل ہیں۔ ساتھ ہی دنیا بھر کی سینکڑوں فلمیں سب ٹائٹلز کے ساتھ پیش کی جاتی ہیں، جن میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور آزاد سنیما شامل ہے۔ یہ پلیٹ فارم ناظرین کو پاکستانی ثقافت کے ساتھ عالمی سینما سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔
-
'Society is fragmenting': What's behind rising levels of hatred? - SBS Examines: معاشرہ بکھر رہا ہے : نفرت کی بڑھتی سطح کے پیچھے کیا عوامل ہیں؟
20/08/2025 Duration: 05minReported incidents of hatred are on the rise, and key organisations say they are just the 'tip of the iceberg'. What's driving the increase? - نفرت کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور اہم تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ اصل واقعات کی ایک بہت محدود شرح ہیں۔ لیکن (نفرت میں) اس اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
-
مختصر خبریں: بدھ 20 اگست 2025
20/08/2025 Duration: 05minاسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد آسٹریلین وزیر اعظم کے ساتھی ان کے اقدامات کا دفاع کر رہے ہیں وزیر داخلہ ٹونی برک نے اسرائیل کے وزیر اعظم کی جانب سے انتھونی البانیز پر آسٹریلیا کے یہودیوں کو چھوڑنے کا الزام عائد کرنے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے
-
پاکستان سوشل رپورٹ: اربن فلڈنگ سے کراچی ڈوب گیا، ملکی معشیت کا کروڑوں کا نقصان
20/08/2025 Duration: 11minپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے زیر اثر ہے،۔ تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 670 ہوگئی۔ صرف 24 گھنٹے کی طوفانی بارش سے ملک کے سب سے بڑے تجارتی اور صنعتی شہر کراچی میں جانی نقصان کے ساتھ کئی ارب مالیت کے معاشی نقصان کا تخمینہ ہے۔
-
صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات: 'میرے خیال میں پیش رفت ہو رہی ہے'
19/08/2025 Duration: 05minامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کی امید میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔